ٹانک پریس کلب کا ماہانہ اجلاس

ٹانک پریس کلب کا ماہانہ اجلاس

ٹانک(نمائندہ پاکستان)پریس کلب ٹانک کا ماہانہ اجلاس زیر صدرات صدر پریس کلب ٹانک صبغت اللہ مغل منعقد ہوا جسمیں پریس کلب کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت اجلاس میں پریس کلب کے آئندہ انتخابات کے لیے تفصیل غور خوص کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ پریس کلب ٹانک کے انتخابات موجودہ کابینہ کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا گیا ہے کیونکہ پریس کلب کے موجودہ کابینہ کی مدت 31دسمبر 2017آئینی طور پر پوری ہو چکی ہے یکم جنوری سے کوئی بھی کابینہ کا عہددار نام کے ساتھ پریس کلب کا عہدہ لکھنے کا مجاز نہیں رہا ہے پریس کلب کے رجسٹرڈ ممبران جو ٹانک کی شہریت اور ڈومیسائل ہولڈ ر ہیںیا ان کا شناختی کارڈ میں مستقیل پتہ ٹانک کا ہے جو پریس کلب کے رجسٹرڈ آئین پر پورا اترتے ہیں وہی انتخاب لڑنے اور پریس کلب کے ممبران تصور ہونگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ انتخابات باقاعدہ بیلٹ پیپر کے ذریعے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈوثرن اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کی زیر نگرانی کرائے جائیں گے جبکہ مبصر کو طور پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اآفیسرشرکت کریں گے انتخابات صدر جنرل سیکر ٹری کی نشستوں پر باقاعدہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ پول ہونگے جبکہ باقی کابینہ صدر اور جنرل سیکرٹریمل کر تشکیل دیں گے متفقہ طور پر چھ رکنی انتخابی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں امان اللہ مروت، محمد عرفان مغل،عطاالرحمن،سید بادشاہ کنڈی،رفیق کنڈی،کفایت اللہ پراچہ شامل ہیںیہ چھ رکنی کیمٹی تمام انتخاب کی نگرانی کرے گی اور انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند مقرہ تاریخ تک ان کے پاس کاغذات جمع کراسکیں گے مقررہ شیڈول سے ہٹ کر اور ائین پر پورا نہ اترنے والوں کے کاغذات وصول نہیں کریں گے،اس موقع پر باقاعدہ انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے آئین پر پورا اترنے والے ممبران اپنے کاغذات 10جنوری تک کسی بھی کمیٹی کے رکن کے پاس جمع کراسکتے ہیں کمیٹی 13جنوری کاغذات کی چانچ پڑتال کرے گی اور پندہ جنوری تک امیدواروں کی لسٹ فائنل کرے گی حتمی لسٹ کمیٹی شیخ رحمت اللہ اور اختر شہزاد کے پاس جمع کرانے کی پابند ہوگی

مزید : پشاورصفحہ آخر