پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں نقشوں کے برعکس تعمیرات کی فوری مسماری کیلئے سکواڈ تشکیل

پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں نقشوں کے برعکس تعمیرات کی فوری مسماری کیلئے سکواڈ ...

پشاور( سٹاف رپورٹر) ٹاؤن ون کے بعد ٹاؤن ٹو ‘ ٹاؤن تھری اور ٹاؤن فور میں بھی نقشوں کے برعکس تعمیرات کی فوری مسمار کیلئے سکواڈ تشکیل ‘ نقشوں کے برعکس تعمیرات برداشت نہیں کی جائیگی ‘عوام نقشوں کے مطابق تعمیر کو یقینی بنائیں ‘ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت ٹاؤن ٹو ‘ ٹاؤن تھری اور ٹاؤن فور کے بی سی اے کے اجلاس منعقد ہوئے جس میں ٹاؤن ناظمین ‘ ٹی ایم ایز اور بی سی اے سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں موصول ہونے والے کمرشل اور نان کمرشل پر تفصیلی غوروغوض کیاگیا ‘ جبکہ قواعدوضوابط پورے ہونے پر 11 نقشوں کی منظوری دیدی گئیں جبکہ 18 نقشوں کو قواعد وضوابط پورے نہ ہونے اور نامکمل اسناد کے بنا ء پر مسترد کرتے ہوئے قواعد وضوابط پورکے کرکے دوبارہ جمع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاؤ ن ون کی طرح ٹاؤن ٹو ‘ ٹاؤن تھری اور ٹاؤن فور میں بھی نقشوں کے برعکس تعمیرات کی فوری مسماری کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دینے اور نقشوں کے برعکس تعمیرات کو موقع پر ہی مسمارکرنے کے احکامات جاری کئے گئے انہوں نے تنبیہ کی کہ عوام نقشوں کے مطابق تعمیرات کو یقینی بنائے بصورت دیگر غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر