بٹ خیلہ میں 2017ء کے دوران کل 56افراد قتل ہوئے ، سینکڑوں ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ میں 2017ء کے دوران کل 56افراد قتل ہوئے ، سینکڑوں ملزمان گرفتار

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )سال 2017ضلع ملاکنڈمیں56افراد قتل بھاری مقدارمیں اسلحہ اورمنشیات برامد کرکے سینکڑون ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا ۔سب سے زیادہ قتل تھانہ درگئی کے حدود میں ہوئی ہیں۔تفصیلات ضلع مالاکنڈ میں دوسرے اضلاع کے پولیس کے طرح مالاکنڈلیویزفورس کے اہلکارڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں سال 2017میں ضلع مالاکنڈ میں کل56افرادقتل 121اقدام قتل 69ضرر72سرقاعام 2ڈکیتی 12نقب زنئی /چوری4اغواء برائے تاوان 16زنا39کارچوری 60ایکسٹیڈنٹ 86نان پل ایکسٹیڈنٹ698منشیات173اسلحہ 3دہشت گردی393متفرق اور164لوکل اینڈسپیشل لاء کے مقدمات رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔کل درج شدہ مقدمات 1964ہیں چالان داخل شدہ مقدمات 1834سزایافتہ مقدمات 891بری مقدمات 221زیرسماعت مقدمات 722زیرتفتیش مقدمات 130ہیں۔جبکہ مالاکنڈلیویزفورس نے مختلف کاروائی میں کل2870ملزمان کوگرفتارکرلیاہے جبکہ عدم گرفتارملزمان کے تعداد240ہیں ٹوٹل اشتہاری ملزمان 955گرفتاراشتہاری ملزمان 111موجودہ اشتہاری ملزمان 904ہیں۔کاروائی کے دوران 269429گرام چرس 43723لیٹرشراب6408گرام افیون1157گرا م ہیروئن180گرام ائیس15عددکلاشنکوف167پستول27بندوق3522کارتوس جبکہ 32مسروقہ گاڑیاں برامدکرلیاہے ۔دریں اثناء مالاکنڈلیویزفورس کے صوبیدارمیجرعبدالوہاب نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دوسرے اضلاع میں پولیس کے مقابلے محدودوسائل کے باوجود مالاکنڈلیویزفورس کے کارکردگی اچھی ہے اورجرائم میں کافی حدتک کمی آئی ہے انہوں نے کہاکہ علاقے سے ہرقسم جرائم کے خاتمے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی مالی وجانی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...