نوشہرہ سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 سمگلر گرفتار

نوشہرہ سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 سمگلر گرفتار

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایکسائز نوشہرہ نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کی منشیات علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین سمگلروں کو گرفتار کردیا دو موٹرکاروں سمیت منشیات قبضے میں لے کر مقدمہ درج کردیاتفصیلات کے مطابق نوشہرہ ایکسائز سکواڈ پی 4 کے اے ایس آئی سجاد خان کو اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت دو موٹرکاروں نمبری ARV835اور AHV821میں بھاری مقدار میں چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم انسپکٹر دوست محمد، اے ایس آئی سجاد خان، سپاہی کمال درانی، فائق، یاسرالدین اور اعظم پر مشتمل ٹیم نے جی ٹی روڈ بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کرکے مذکورہ گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا مگر سمگلر وں نے گاڑیاں بھگا دی تاہم ایکسائز نوشہرہ سکواڈ کے تعاقب پر دونوں گاڑیوں کو قابو کرکے خفیہ خانوں سے 19 کل چرس برآمد کرکے ملزمان آصف اللہ ولدنادر خان سکنہ پاڑہ چنار کرم ایجنسی، نور محمد ولد نوراب خان اور فضل امین ولد شیرولی سکنہ باڑہ کو گرفتار کرکے ملزمان کو نوشہرہ پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...