مہمند ایجنسی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون اور 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

مہمند ایجنسی میں مختلف واقعات کے دوران خاتون اور 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی دروازگئی میں موٹر سائیکل ٹرک تلے آنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق۔ حلیمزئی باروخیل میں دیوار گرنے سے خاتون خانہ دم توڑ گئی۔ مسعود آدم زئی میں مقامی ملک کے مکان کے گیٹ کے سامنے بارودی سرنگ دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا۔ مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے مطابق تحصیل صافی دروازگئی میں منگل کے روز موٹر سائیکل اور ٹرک کی آپس میں ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 بھائیوں امانت اور سعادت ولد میر زمان اور عربی ولد ہمیش گل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ تحصیل حلیمزئی کے علاقہ باروخیل میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون خانہ زوجہ یارداد ملبے تلے دب کئیں جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر جاں بحق ہو گئیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ رات تحصیل صافی مسعود آدم زئی میں مقامی ملک حیات گل کے گھر کی مین گیٹ کے سامنے آئی ای ٹی دھماکہ ہوا تا ہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر