پشاور سے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

پشاور سے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،1 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کی کامیاب کاروائی، منشیات کی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ نار کاٹکس کنٹرول پشاور پشاور سے براستہ اسلام آباد بیرون ملک ہیروئن سمگل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر محمد انور خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نار کا ٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صائم خان جھگڑا ای ٹی او کی زیر نگرانی شیر محمد خان انسپکٹر انچارج ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کنٹرول موبائل اور عنایت آفریدی سب انسپکٹر، سپاہی احسان نبی اور موبائل سکواڈ کے دیگر عملہ نے ناکہ بندی کے دوران مسافر گاڑی سے ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے مبینہ طور پر اپنے جسم کے اندر کیپسول چھپا کر رکھے تھے۔ ان کیپسولوں سے 360 گرام ہیروئن بر آمد ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق ملزہیروئن بذریعہ اسلام آباد ائیر پورٹ بیرون ملک سمگل کرنے والا تھا جسکو پشاور سے اسلام آباد جاتے ہوئے راستے ہی میں گرفتار کر لیا گیا اور تھانہ شرقی پشاور میں انسداد منشیات قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکاٹکس کنٹرول سے منشیات کی روک تھام کے لئے اسطرح کی کامیاب مہم کو تیز تر اور مزید موثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔