شبقدر میں واپڈا نجکاری کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج

شبقدر میں واپڈا نجکاری کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج

شبقدر (نمائندہ خصوصی ) شبقدر واپڈا ڈویژن پیسکومیں واپڈا اہلکارکی جانب سے شدید احتجاج ، ایمپلائز سنز کوٹہ میں بھرتی نہ کرنے اور واپڈا نجکاری کے خلاف شدید اختجاج جاری رہیگا، اس سلسلے میں ایک اختجاجی اجلاس زیر صدارت ذید اللہ خان ڈویژنل چےئرمین منعقد ہوا جس میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری خالد ہاشمی، مشتاق خان، مسعود خان، فرہاد خان حاجی لیاقت خان ، امیر ثیاب اور دیگر نے حطاب کیا ، اس موقع پر واپڈا یونین کے اہلکاروں کیلئے پروموشن پالیسی لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے LMll اور ALM کی پروموشن، لائن سپرنٹنڈنٹ کو ٹیکنیکل آلاؤنس دینے کا مطالبہ کیا گیا، اس موقع پر واپڈا کی بجکاری کے خلاف ہر قسم جدوجہد کرنے اور اس نجکاری کو روکنے کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سنز کوٹہ کے سلسلے میں ابھی تک عملی اقدامات نہ کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا گیا اور اعلی افسران سمیت حکومت سے پزور مطالبہ کیا گیا کہ سنز کوٹہ میں واپڈ اہلکاروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے،

مزید : پشاورصفحہ آخر