بونیر ،پی ٹی آئی کے انتخابات ،جبین خان صدر منتخب

بونیر ،پی ٹی آئی کے انتخابات ،جبین خان صدر منتخب

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونین کونسل شلبانڈی پی ٹی آئی کے انتخابات مکمل ، جبین خان صدر اور اسد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شلبانڈی کے گاؤں امنور ، بنڑ، خیل، کنڑ، سنگرہ ، پرشالئی، درہ اور ناڑہ پر مشتمل پی ٹی آئی کارکنان کا ایک اہم اجلاس حجرہ حمید خان چانجل میں منعقد ہوا ۔ جس میں سابق یوسی صدر و جنرل سیکرٹری کے خلاف پارٹی میٹنگز میں شرکت نہ کرنے اور حلقہ نیابت میں شمولیات نہ کرنے کی کوشش پر الزامات لگائے گئے اور عدم اعتماد پیش کیا گیا۔ جس میں کارکنان کے باہمی رضامندی سے شو آف ہینڈز کے تحت جبین خان صدر اور اسد علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداران میں نائب صدر اول ماجد خان ، نائب صدر دوم اسد ، نائب صدر سوم حامد خان ، سینئر نائب صدر اول اسماعیل شاہ، سینئر نائب صدر دوم شاہد خان ، سینئر نائب صدر سوم عبدالرازق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسان، فنانس شاہ جہان اور انفارمیشن نہار خان منتخب کئے گئے۔ اس موقع پر وی سی شلبانڈی کیلئے صدر سید ولی شاہ اور جنرل سیکرٹری مسلم خان کو بھی اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔ نو منتخب یوسی صدر جبین خان نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے پچھلی دو الیکشنز سے بائیکاٹ محض اس لئے کیا تھا کہ اس میں پی ٹی آئی کارکنا ن کے بجائے دوسری پارٹیوں کے لوگوں کو لایا گیا تھا۔ ضلعی صدر اورحلقہ 78 جنرل سیکرٹری کو مطلع کرنے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ موجود اجلاس بارے اطلاع بھی دونوں رہنماؤں کو مل چکی ہے لیکن وہ شریک نہ ہوسکے۔ کارکنان کے بار بار اسرار پر الیکشن کا عمل کیا گیا ۔ سابق صدر و جنرل سیکرٹری ہمارے بھائی ہیں ان سے ذاتی کوئی دشمنی نہیں ۔مل کر خان صاحب کے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ ضلعی رہنما محمد رسول خان عرف لالاجی نے نو منتخب کابینہ پر واضح کیا کہ اگر ان کی کارکردگی بہتر رہی تو درست ورنہ جس طرح سابقہ کابینہ کو ختم کیا گیا اسی طرح ان لوگوں کو فارغ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب کابینہ خان صاحب کے وژن کو پھیلائے اور شمولیات کرانے میں اپنا بھر پور رول ادا کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر