حیات آبادریزیڈ نٹ سو سائٹی کے زیر اہتمام تارتاراچوک میں مظاہرہ

حیات آبادریزیڈ نٹ سو سائٹی کے زیر اہتمام تارتاراچوک میں مظاہرہ

پشاور( سٹاف رپورٹر)حیات آبادریزیڈ نٹ سو سائٹی کے زیر اہتمام تارتاراچوک میں اپنے مطالبات کے لیے ایک مظاہرہ کیا ۔مظاہرہ جس کی قیادت سو سائٹی کے صدر نواب خٹک ایڈوکیٹ ،سراج الحق یو سفزئی ،حاجی احسان اللہ چیرمین ،حاجی قمر علی ودیگر کر رہے تھے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔جس پر بی آر ٹی کی غلط منصوبہ بندی کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے اورحیات آباد کے چوکوں کو ہر قسم ٹریفک کے لیے نہ کھولا گیا اور عوام کی سہولیات کو اہمیت نہ دی گئی تو حیات آباد کے تمام فیزوں کے عوام احتجاج کی کال دی جائے گی اور کام کو بند کیا جائے گاجس کی تمام تر ذمداری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔کیونکہ حیات آباد عوام کی ملکیت ہے۔صوبائی حکومت کی نہیں۔عوام کو منصوبہ بندی سے باخبر رکھا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر