قومی اسمبلی ،پیپلز پارٹی نے ٹرمپ بیان کیخلاف تحریک التواء جمع کرادی

قومی اسمبلی ،پیپلز پارٹی نے ٹرمپ بیان کیخلاف تحریک التواء جمع کرادی

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر قومی اسمبلی میں بحث کیلئے تحریک التواء جمع کرادی‘ تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بیان نہایت توہین آمیز اور بے بنیاد ہے۔ بیان جان بوجھ کر پاکستان کی کردار کشی اور اس کا دہشت گردی کا حامی ثابت کرنے کے لئے دیا گیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ امریکی امداد پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کے ذرہ برابر بھی نہیں۔ بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر‘ نفیسہ شاہ‘ شازیہ مری‘ یوسف تالپور‘ اعجاز جاکھرانی‘ غلام مصطفی شاہ و دیگر نے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ تحریک التواء کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے متعلق حالیہ بیان نہایت توہین آمیز اور بے بنیاد ہے یہ الزام جان بوجھ کر پاکستان کی کردار کشی اور اس کو دہشت گردی کا حامی ثابت کرنے کے لئے دیا گیا ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ٹرمپ کو ایسے بیانات دینے کی بجائے ہماری دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے لازوال قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے۔

پیپلزپارٹی ،تحریک التوا

مزید : پشاورصفحہ آخر