ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ اجلاس ، ڈیو الوڈ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے خلاف متفقہ قرار داد منظور

ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ اجلاس ، ڈیو الوڈ سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے خلاف متفقہ ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کونسل کوہاٹ کا ہنگامی اجلاس بدھ کے روز پریذائڈنگ آفیسر حاجی عبد الرشیدکی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف ڈیوالوڈسرکاری محکموں میں حالیہ بھرتیوں کو صریحاً خلاف قانون قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی اور تما م محکموں سے کہا گیا کہ وہ آئندہ ہر قسم کی بھرتیاں اور تبادلے ضلع ناظم کے نوٹس میں لائیں۔مذکورہ قرارداد سے پہلے ضلع ناظم محمد نسیم آفریدی،اپوزیشن لیڈر الحامداور ڈسٹرکٹ کونسلرز فریدہ ایڈوکیٹ،ڈاکٹر مطیع اللہ،ساجد اقبال، مومن شاہ اور محمد فہیم نے بھی حالیہ بھرتیوں اور تبادلوں پر اظہار خیال کیا اور اس سلسلے میں ضلع کونسل کو نظرانداز کرنے کی مذمت کی۔نسیم آفریدی نے کہا کہ مذکورہ بھرتیوں میں ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ آیا یہ بھرتیاں قواعد و ضوابط کے مطابق ہوئی ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت کچھ دیاہے کسی چیز کی کوئی کمی نہیں انہیں سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا تاہم صرف جذبہ خدمت سے سرشارہوکر آئے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کوہاٹ کے غریب عوام کی خدمت کروں اور انہیں ان کا حق دلاؤں۔ضلع ناظم نے سرکاری افسران سے کہا کہ وہ کسی کے کہنے پر خلاف ضابطہ کام ہر گز نہ کریں بلکہ قانون کی مکمل پاسداری کریں یہ کونسل اس سلسلے میںآپ کے شانہ بشانہ ہو گی

مزید : پشاورصفحہ آخر