صوابی میں واپڈا ملازمین نے یوم مطالبات منایا

صوابی میں واپڈا ملازمین نے یوم مطالبات منایا

صوابی (بیورورپورٹ )پورے ملک کی طرح ضلع صوابی میں بھی واپڈا کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں یوم مطالبات منایا ، اس سلسلے میں پیسکو سرکل صوابی میں چیئرمین سب ڈویژن رزڑ امتیاز احمد کی صدارت میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے حمایت اللہ ،سعید احمد اورغنی الرحمن وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے حکومت اوروفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا کہ پیسکو میں جلد ازجلد ملازمین بھرتی کرکے کمی کو پورا کیا جائے کیونکہ ایک آدمی سے پانچ آدمیوں کا کام لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات سے کئی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، اسی طرح پروموشن اور اپ گریڈیشن کیزیرالتواء کیسز بھی نمٹا کر حل کیا جائے ورنہ ملازمین بھرپور احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے جس کی ذمہ داری واپڈا حکام پر ہوگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر