قوموں کی ترقی اور سربلندی میں خواندہ نسلوں کا کلیدی کردار ہے ،ظریف المعانی

قوموں کی ترقی اور سربلندی میں خواندہ نسلوں کا کلیدی کردار ہے ،ظریف المعانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا دو سرے روز سینٹنل ماڈل ہائی سکول ڈگر میں جماعت نہم اور دہم کے ٹاپ ٹونٹی طلباء کے لئے فری کوچنگ کلاسزکا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پروقار تقریب کا ہتمام کیا گیا تھا جس میں ۔ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی ۔ ضلع ناظم ڈاکٹر عبیداللہ ۔نائب ناظم یوسف علی خان ۔اے ڈٰی لوکل گور نمنٹ امان اللہ خان ۔اے سیز ۔ٹی ایم اوز تمام محکموں کے سربراہان ضلع کونسل کے منتحب ممبران علاقہ عمائیدین اساتذہ ۔طلباء اور انکے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب حمد وہ نعت قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کی کاوشوں کو سراہا ۔اور تاریح کا خوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ قوموں کی ترقی اور سربلندی میں تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ نسلوں کا بڑا ہاتھ ہو تاہے انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں گذشتہ سالوں کے دوران عسکریت پسندی اور قدرتی افات کا ذکر کیا اور کہاکہ اس ڈویژن کے سکولز کالجز مساجد مدارس یہاں تک کے رہائشی گھر میں بری طرح متاثر ہو ئے تھے لیکن باہمت اور باحوصلہ لوگوں نے بڑی تیزی سے پھر سے زندگی میں قدم رکھاہے اور اج کے اس پروقار تقریب سے اس عظم کا اظہار ہوتاہے کہ والدین باوجود اے پی ایس باچا خان یو نیورسٹی اور زرعی ڈائریکٹ پر حملوں کے باوجود حوصلہ مند ہیں اور اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے اور ان کو خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے تیار کررہے ہیں ۔انہوں نے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ کی داد دی اور اساتذہ کے کردارکو اہم قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ،ضلعی حکومت اورمحکمہ تعلیم کا ایک پیج پر ہونے کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہاکہ بہ حیثیت کمشنر ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھی ایسے اقدامات کو شروع کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔انہوں نے صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری کے مثبت اقدامات کو اگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر ضلع ناظم ،ضلع نائب ناظم اور ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہاکہ پچھلے سال بھی ضلعی حکومت نے جماعت نہم اور دہم کے پوزیشن ہولڈر طلباء وہ طالبات کے لئے فری کو چنگ کلاسز کے اجراء کے لئے پچاس لاکھ روپے کا فنڈز دیا تھاور امسال بھی پچاس طلباء اور پچاس طالبات کے فری کو چنگ کلاسز کے انعقاد کے لئے ساٹھ لاکھ روپے فراہم کئے ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کی اچھی تعلیم وہ تربیت کرکے ان کو اعلی عہدوں پر فائیز ہونے میں مدد کی جاسکے ۔اس موقع ڈی سی بونیر نے سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بونیر یونیورسٹی میں جاری کوچنگ کلاسز کا بھی ذکر کیا اور سرسبز وہ شاداب بونیر اور صاف بونیر صاف اور خوبصورت بونیر کے نام سے جاری مہم کا بھی ذکر کیا ۔دورہ کے اہتمام پر شہید فاتح خان ہال میں پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ضلعی حکومت کی جانب سے کمشنر ملاکنڈ کو قیمتی روایتی چادر کا تحفہ پیش کیا گیا ۔