شیر گڑھ میں غیر قانونی بریکر کیخلاف عوام سراپا احتجاج

شیر گڑھ میں غیر قانونی بریکر کیخلاف عوام سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) شیرگڑھ قطب گڑھ تاپیرسدی روڈ پر ناجائز بریکرکے خلاف اہلیان پیرسدی کے عوام سراپا احتجاج ہوگئے روڈ کے قریبی گھروں کے مکینوں نے پچاس پچاس میٹر کے فاصلے پرناجائز بریکر بنادئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہروقت مختلف حادثات پیش آتے رہتے ہیں تفصیلات کے مطابق اہلیان پیرسدی،خنجریان، قطب گڑھ کے مکینوں نے اخبارات کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، ڈپٹی کمشنر مردان، ضلعی اور تحصیل حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر شیرگڑھ، قطب گڑھ تا پیرسدی روڈ پر بنائے گئے ناجائز بریکر کے خاتمے کا نوٹس لیں جس کی وجہ سے گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں پر جانے والوں کو شدید مشکلات پیش آتے ہیں اور روزانہ حادثات ہوتے رہتے ہیں کیونکہ روڈ کے قریبی گھروں کے مکینوں نے ہر پچاس میٹر کے بعد بڑے بڑے ناجائز بریکر بنارکھے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم روڈ کے قریبی گھروں کے مکینوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی اس کااز خود نوٹس لے کر اسے ہٹائیں