کرم ایجنسی میں محکمہ جنگلات اور محکمہ سریکلچر کے کام صرف دفتری کاغذات تک محدود

کرم ایجنسی میں محکمہ جنگلات اور محکمہ سریکلچر کے کام صرف دفتری کاغذات تک ...

پاراچنار (نمائندہ پاکستان) کرم ایجنسی میں محکمہ جنگلات اور محکمہ سریکلچر کے کام صرف دفتری کاغذات تک محدود ہونے کا انکشاف، محکمہ جنگلات کے ملازمین کو امسال بجٹ کے بعدسے سالانہ الاونس نہیں دیا گیا ہے۔کرم ایجنسی کے مذکورہ محکموں کے کام کیلئے تحقیقاتی ٹیم مقرر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار کرم ایجنسی کے مقامی اور سماجی شخصیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اضلاع پایاں سے جنگلی اور دیگر پوداجات لانے کا ٹھیکہ بھی اپنے رشتہ داروں کو دےئے گئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سرکاری خزانے کو اربوں روپے کے نقصانات ہوتے ہیں۔ان کے علاوہ شجر کاری کے دوران شوشل فارسٹری سکیم ختم کرکے کرم ایجنسی کے زمینداروں کے سا تھ زیادتی کی گئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...