لوئر دیر ،بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کردیا گیا

لوئر دیر ،بھاری مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت ملاوٹ شدہ دودھ کا پتہ لگانے کے لئے تالاش و ٹرنری ہسپتال کی حدود میں ضلعی لائیو سٹاک محکمہ کے تعاون سے ایک موبائل ٹسٹنگ لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جو ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) تالاش عمران خان کی نگرانی میں کام کرے گی۔ پیر کے روز تالاش بازار کے دورے کے دوران متعد دودھ فروش دکاندار وں سے 18 نمونے لیکر ٹسٹ کروائے گئے۔ جو تقریباََ تمام ملاوٹ شدہ پائے گئے ۔ ملزمان کے خلاف ضروری تادیبی کاروائی کی گئی جبکہ ملاوٹ شدہ بھاری مقدار میں تمام دودھ ضبط کرکے ضائع کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ تجزئے کی سہولیات ضلع کے دوسرے سب ڈویژنوں کو بھی بڑھایا جارہاہے۔ تاکہ ضلع دیر لوئر کے دیگر علاقوں میں بھی دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں پر کھڑی نظر رکھاجاسکے اور عوام کو خالص دودھ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے بھر پور عزم اور اعتماد کااظہار کیا