بلدیہ ٹاؤن مشترکہ آپریشن ، تینوں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

بلدیہ ٹاؤن مشترکہ آپریشن ، تینوں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

کراچی ( این این آئی ) پاکستان رینجرز سندھ اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہونیوالے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب قائم خانی کالونی بلدیہ ٹاؤن میں کیے گئے آپریشن میں ہلاک ہونیوالے تینوں دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم سواتی عرف مفتی ، محمد احمد عرف مولوی عبداللہ اور محمد یوسف عرف شہزادہ عرف نعمان برمی کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے استاد اسلم گروپ سے ہے اور یہ تمام دہشت گرد سنگین دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے ۔

دہشتگرد شناخت

مزید : پشاورصفحہ آخر