ڈسٹرکٹ وسیشن جج شیخ راشد مجید کا جملہ دفاتر ضلعی عدالت مظفرآباد کا اچانک دورہ
مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ وسیشن جج شیخ راشد مجید کا جملہ دفاتر ضلعی عدالت ہاء مظفرآباد کا اچانک دورہ تفصیلات کے مطابق شیخ راشد مجید ڈسٹرکٹ وسیشن جج مظفرآباد نے گزشتہ روز ضلعی عدالت ہاء مظفرآباد کا صبح اچانک معائنہ کیا۔جوڈیشل آفیسران اور ماتحت سٹاف کو دفتری نظم ونسق کی پابندی کرنے اور بروقت حاضری کو یقینی بنانے کی نسبت ہدایات دیں۔معائنہ کے دوران غیر حاضر پائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔جملہ جوڈیشل آفیسران کو ہدایت دیں کے وہ ماتحت عملے کی حاضری اور دفتری اوقات کار کی پابندی یقینی بنائیں۔نظم ونسق کی پابندی نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صفائی کا نظام بہتر پایا گیا۔مزید بہتری کیلئے متعلقین کو ہدایات جاری کی گئیں۔