مولانا محمد علی جوہرکی87 ویں برسی آ ج منائی جائے گی

مولانا محمد علی جوہرکی87 ویں برسی آ ج منائی جائے گی

اسلا م آ با د (آن لائن ) تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی87 ویں برسی آ ج جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت دیگرسیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مولانا محمد علی جوہر کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش سکیا جائے گا ۔مولانا محمد علی جوہر 10دسمبر1878ء کو بھارت کے علاقہ رام پور میں پیدا ہوئے وہ ہندوستانی مسلمانوں کے کے عظیم لیڈر تھے۔مولانا ایک عظیم صحافی اور معروف شاعربھی تھے ان کا ایک شعر ’’ قتل حسین ؑ اگرچہ مرگ یزید ہے ،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد ‘‘ بے پناہ مقبول ہوا۔ وہ جدوجہد آزادی کے بانی اور سرگرم رہنما تھے مولانا محمد علی جوہر تحریک خلافت کے بھی بانی تھے۔

مولانا محمد علی جوہر

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...