33ارب ڈالر امداد کا دعوی غلط ، سرحد پار دہشتگردوں کے محفوظ کیمپوں کو ختم کرنا ضروری ہے : طارق عظیم
اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو 33ارب ڈالر کی امداد دینے کا دعویٰ غلط ہے ،پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کاروائی کررہی ہے اورہمارے پاس دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ہے،اگر کسی کے پاس معلومات ہیں تو وہ ہمیں فراہم کرے ہم کارروائی کریں گے ، امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے جو افسو سناک ہے ،افغان سرحد پار کرکے آنے والے دہشت گروں نے ہمارے بچوں کو مارا ،سرحد پار دہشت گردوں کے کیمپ ہیں جنہیں ختم کرنا ضروری ہے ۔ بدھ کو کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی نیوز پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے پاکستان سے متعلق ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طارق عظیم نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو 33ارب ڈالر کی امداد دینے کا دعویٰ غلط ہے ۔ افغان سرحد پار کرکے آنے والے دہشت گروں نے ہمارے بچوں کو مارا ،سرحد پار دہشت گردو ں کے کیمپ ہیں جنہیں ختم کرنا ضروری ہے ۔
طارق عظیم