شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی

شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی
شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں دھند کے باعث حادثات میں ایک شخص جاں بحق،5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شورکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شورکوٹ میں دھند کے باعث حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ قائدآباد میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شورکوٹ میں حادثہ جھنگ روڈ پر پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ قائدآباد کے علاقے اوکھلی موہلہ میں دھند کے باعث وین اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیاگیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں