لاہور،ساتھی وکیل کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر وکلاسراپا احتجاج، سیشن کورٹ کے دروازے بند،جج عابد حسین نے نوٹس لے لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ساتھی وکیل کیخلاف مقدمہ درج ہونے پر وکلا سراپا احتجاج ہوگئے اور سیشن کورٹ کے داخلی و خارجی دروازے بند کر دیئے جس سے مقدموں کی پیروی کیلئے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، سیشن کورٹ کے جج عابد حسین قریشی نے دروازے بند کرنے کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی کو تمام دروازے فوری کھلوانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عظیم اللہ ایڈووکیٹ کیخلاف تھانہ نشترکالونی میں مقدمہ درج ہے جس پر سیشن کورٹ کے وکلاءنے شدید احتجاج کیااور سیشن کورٹ کے داخلی وخارجی دروازے بندکردیئے ،وکلاءنے تمام دروازے زبردستی بندکرکے سائلین کوباہر نکال دیا، وکلاءکے احتجاج کے باعث مقدموں کی پیروی کیلئے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سیشن کورٹ کے دروازے بندہونے سے عدالتی کارروائی بھی متاثرہوگئی۔
سیشن کورٹ کے جج عابدحسین قریشی نے دروازے بندکرنے کانوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوتمام دروازے فوری کھلوانے کاحکم دے دیا،ان کا کہناتھا کہ وکلادروازے کھول دیںاگر کوئی مسئلہ ہے تومجھے بتائیں،سائلین کوتنگ نہ کیاجائے۔