آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
جنوری04 جمعرات۔ اجتماعی مفادات کیلئے آپ جو کوششیں کرینگے اس میں کامیابی اور روحانی خوشی ملے گی ۔خانگی ‘ خاندانی پریشانیاں لا حق ہو سکتی ہیں۔ صبر و تحمل ‘ دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔
برج ثور
جنوری04 جمعرات۔ خاص توجہ کاروباری تعلقات ‘ گھریلو مسائل اور محبت سے متعلقہ معاملات میں رہے گی۔ کاروبار میں خاطر خواہ فوائد حاصل ہونگے ۔
برج جوزا
جنوری04 جمعرات۔اہم کاروباری معاہدے طے ہو سکیں گے جو منافع بخش رہیں گے۔ اولاد فرمانبردار ہوگی اور مسائل کے خاتمہ میں معاون ہوگی۔
برج سرطان
جنوری04 جمعرات۔ تخلیقی قوتوں میں اضافہ بزرگوں اور مخلصین سے مشاورت کرنے سے اچھے اچھے مشورے مل سکتے ہیں۔ کیرئیر کو سنوارنے کے اچانک مواقع مل سکیں گے۔
برج اسد
جنوری04 جمعرات۔ مشترکہ مفادات کے تحت کئے گئے کاموں میںبھی فائدہ نصیب ہوگا۔اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے بزرگوں کی مشاورت سے کئی ایک نیک مواقع مل سکیں گے۔
برج سنبلہ
جنوری04 جمعرات۔ بے شک ذکر الٰہی سے ہی دل آرام پاتے ہیں اور شکر سے نعمتیں بڑھتی ہیں۔ خود بھی شکر ادا کریں اور اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس نیک عمل کی تلقین کریں۔
برج میزان
جنوری04 جمعرات۔ بحث و تکرار سے گریز لازمی ہے ورنہ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتے داروں کے تعاون سے گھریلو مسائل کا خاتمہ ہوگا اور پریشانی میں کمی ہوگی۔
برج عقرب
جنوری04 جمعرات۔ خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔
برج قوس
جنوری04 جمعرات۔ ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔
برج جدی
جنوری04 جمعرات۔گفتگو مثبت اور حقیقت پسندانہ ہوگی جس سے دوسرے آپ کی ذات سے متاثر ہو سکیں گے۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔
برج دلو
جنوری04 جمعرات۔ خواہشات کے حصول کیلئے کی گئی محنت کا پھل مل سکے گا۔ تقریب کا اہتمام کر سکیں گے۔ عزیزو اقارب مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہونگے۔
برج حوت
جنوری04 جمعرات۔ کوئی نیا معاہدہ کر سکیں گے۔ اپنی کاروباری پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے مخلصین سے مشورہ ضرور کر لیں۔ شریک حیات اور بچوں کے ساتھ سفر کا پرگروام بن سکتا ہے۔