نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے نوازشریف کی 16 نومبر کے احکامات کیخلاف اپیل مستردکر دی

نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے نوازشریف کی 16 ...
نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ،رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے نوازشریف کی 16 نومبر کے احکامات کیخلاف اپیل مستردکر دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے معاملے پر نوازشریف کی 16 نومبر کے احکامات کیخلاف اپیل مسترد کر دی اور سابق وزیراعظم کی اپیل اعتراض لگا کر واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز یکجاکرنے کے معاملہ پر 16 نومبر کے احکامات کیخلاف اپیل دائر کر رکھی تھی جو رجسٹرار آفس نے مسترد کردی اور کہا ہے کہ یہ اپیل قابل سماعت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیمبرمیں نوازشریف کی اپیل پرسماعت کی تھی،چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوبرقرار رکھا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پرکلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد