جو خواب میں غصے کا اظہار کرتے ہیں،اسکی تعبیر جاننے کے بعد آپ بھی یہ کام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

جو خواب میں غصے کا اظہار کرتے ہیں،اسکی تعبیر جاننے کے بعد آپ بھی یہ کام کرنے ...
جو خواب میں غصے کا اظہار کرتے ہیں،اسکی تعبیر جاننے کے بعد آپ بھی یہ کام کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

  


لاہور(نظام الدولہ)غصہ کسی بھی صورت کرنا جائز اور مناسب نہیں ہوتا ،مسلمان پر تو غصہ کرنا حرام قراردیا گیا ہے۔نیند کی حالت میں جب کوئی انسان غصہ کرتا ہے تو یہ اسکے بس میں نہیں ہوتا ،وہاں جسم نہیں روح اپنا اظہار کررہی ہوتی اور اسکی روحانی کیفیات سامنے آتی ہیں۔کوئی انسان جب خواب میں کسی دنیاوی کام کے لئے غصہ کرتا نظر آئے تو اسکی یہ دلیل دی جاتی ہے کہ ایسا شخص ذلیل ہوگا اور دنیاداری کے کاموں میں خوار ہوگا۔اسکے کاموں میں تاخیر ہوگی ۔اگر کوئی بدنصیب اپنے والدین پر غصہ کرتا ہے تو کسی اونچی جگہ سے گرے گا ۔(ایسے فرد کو چاہئے کہ وہ صبح ہوتے ہی استغفار کرلے تاکہ خواب کی تعبیر زائل ہوجائے)اگر اس نے کسی گمراہ پر غصہ کیا ہے اور خود نیک اور دیندار ہے تو پرہیزگاری اختیار کرے گا،گمراہ لوگوں سے نفرت کرے گا۔خواب میں غصے آئے اور اسکو پی لیا ہے تو اس کے معاملات زندگی میں اللہ کی رحمت شامل ہوگی۔ہمیشہ سعادت پائے گا۔

دلچپ بات یہ ہے کہ بعض ماہرین نفسیات نے بھی خواب میں غصہ پر دلائل دئیے ہیں اور ان کے خیال میں ایسی حالت میں غصہ کرنے والا جب جاگتے ہوئے غصہ کا اظہار نہیں کرسکتا تو خواب میں اسکو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ اس کو نکال لیتا ہے۔خواب میں غصہ شخصیت میں کسی کمی اور کمزوری کا اشارہ ہے۔(واللہ اعلم الصواب)

(اپنے خواب لکھ کر بھیجیں،ہم آپ کی رہ نمائی کریں گے nizamdaola@gmail.com)

مزید : روشن کرنیں


loading...