ٹرمپ کا بیٹا غدار، روسیوں کے گروپ سے ملاقات کی: سابق مشیر، بینن کا دماغ چل گیا : امریکی صدر

ٹرمپ کا بیٹا غدار، روسیوں کے گروپ سے ملاقات کی: سابق مشیر، بینن کا دماغ چل ...
ٹرمپ کا بیٹا غدار، روسیوں کے گروپ سے ملاقات کی: سابق مشیر، بینن کا دماغ چل گیا : امریکی صدر

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاﺅس کےسابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے دھماکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے ٹرمپ کا بیٹا غدار ہے، انہوں نے جون 2016ءمیں ٹرمپ جونیئر کی روسیوں کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات کو ”غدارانہ اور وطن دشمنی“ قرار دیا،صدر ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر اپنے والد کی انتخابی مہم کے اہم رکن تھےتاہم اس پر ٹرمپ بھی خاموش نہ رہ سکے اور کہاکہ بینن کا دماغ چل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیو بینن کی نئی کتاب ”فائر اینڈ فیوری“ سے لئے گئے اقتباسات کے مطابق نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں ملاقات کے دوران روسی وکیل نے ٹرمپ جونیئر کو ہیلری کلنٹن سے متعلق نقصان دہ معلومات فراہم کی تھیں، بینن کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ٹرمپ جونیئر نے روسی گروپ کی ملاقات اپنے والد سے کرائی ہوگی۔ اس ملاقات میں ٹرمپ کے داماد جیردکشنر اور انتخابی مہم کے چیئرمین پاول مینا فورٹ بھی شریک ہوئے تھے۔

 سٹیو بینن کے ریمارکس پرردعمل میں اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بینن کا دماغ چل گیا ہے۔ سٹیو بینن کا میرے یا میری صدارت کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں، جب سے انہوں نے سٹیو بینن کو برطرف کیا ہے، انہوں نے صرف ملازمت نہیں کھوئی دماغی توازن بھی کھودیا ہے۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس اگست میں سٹیو بینن کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی