بڑی سے بڑی مشکل اور مہم کو سر کرنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ کریں

بڑی سے بڑی مشکل اور مہم کو سر کرنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ کریں
بڑی سے بڑی مشکل اور مہم کو سر کرنا چاہتے ہیں تو یہ وظیفہ کریں

  

آپ نے اکثر لوگوں کو سنا ہوگا کہ پڑھنے لکھنے کے بعد بھی اپنے کاموں میں مہارت حاصل نہیں کرپاتے اور لٹکے رہتے ہیں۔ایسے حضرات اگر اللہ کریم کے ایک نام یارشیدُکو اپنا روز کا معمول بنا لیں تو انشا اللہ انہیں اللہ کی رحمت دستیاب ہوگی۔اللہ کی جانب سے ہدایت نصیب ہوجائے توانسان کے کاموں میں کامیابی اور خیروبرکت شامل ہوجاتی ہے۔اللہ عزوجل کا یہ اسم مبارکہ مشکلات سے کامیابی کے ساتھ نکلنے میں مدد فرماتا ہے۔

حضرت سلطان باہو ؒ نے اپنی کتاب ’’عقل بیدار‘‘ میں فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص مشکل یا مصیبت میں پھنس جائے اور وہ چاہتا ہوکہ اللہ اسے کامیابی عطا فرمادے تو اول او آخر گیارہ بار درود پاک کے ساتھ نماز عشا ء میں وتروں سے پہلے اکیالیس بار کھلا پڑھے تو ان شا اللہ تمام مہمات میں کامیابی نصیب ہوگی۔

۔ ۔

پیر ابو نعمان رضوی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : روشن کرنیں