قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کا اجلاس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ،آئندہ اجلاس میں عسکری قیادت کو بلانے کی تجویز

قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کا اجلاس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ ...
قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کا اجلاس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ،آئندہ اجلاس میں عسکری قیادت کو بلانے کی تجویز

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جائے ۔

سپیکر سردار ایاز صادق کے زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ، نوید قمر اور دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلایا جائے بلکہ قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹیوں کا ایک اور اجلاس بلایا جائے جس میں عسکری قیادت کو بلانے کی بھی تجویز دی گئی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...