گنے کی کم قیمت،رانی پور اور گمبٹ مین شاہراہ پر کسانوں کا دھرنا جاری

گنے کی کم قیمت،رانی پور اور گمبٹ مین شاہراہ پر کسانوں کا دھرنا جاری
گنے کی کم قیمت،رانی پور اور گمبٹ مین شاہراہ پر کسانوں کا دھرنا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)شوگر ملوں کی جانب سے گنے کی قیمت خرید کم کرنے کے خلاف رانی پور اور گمبٹ مین شاہراہ پر کسانوں اور کاشت کاروں کا دھرنا جاری ہے ، جس کے باعث ہائی وے پر سیکڑوں آئل ٹینکر ، ٹریلرز اور دیگر ہیوی ٹریفک پھنس کر رہ گیا ہے ,کئی روز کے بعد ہائی وے کے اطراف کی سڑکوں اور پیٹرول پمپس پر ہیوی ٹریفک نظر آرہا ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

روزنامہ جنگ کے سروے کے مطابق کسانوں نے دھرنے کو اب تفریح کی شکل دے دی ہے اور دن رات سڑک پر ہی اپنی موجود گی کا احساس دلایا جارہا ہے، کسانوں کی بڑی تعداد سڑک پر بیٹھی ہے اور اطراف کے ہوٹلوں کی چاندی ہوگئی اور انہوں نے بھی مہنگے دام کھانا فروخت کرنے شروع کردیا، لائٹ ٹریفک کو پولیس رانی پور اور گمبٹ کے اندون شہر سے گزار کر منزل تک پہنچا رہی ہے، جبکہ ہیوی ٹریفک کا فی الحال کوئی راستہ نہیں ہے۔