دنیا بھر میں عورتیں کس انداز میں روتی ہیں ؟ ایک حیران کن اور دلچسپ بات جس سے کسی بھی عورت کی نسل کا پتہ چل جاتا ہے

دنیا بھر میں عورتیں کس انداز میں روتی ہیں ؟ ایک حیران کن اور دلچسپ بات جس سے ...
دنیا بھر میں عورتیں کس انداز میں روتی ہیں ؟ ایک حیران کن اور دلچسپ بات جس سے کسی بھی عورت کی نسل کا پتہ چل جاتا ہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رونا انسان کی فطرت میں شامل ہے لیکن رونے کا اندازتقریباً سب کا جداگانہ ہے۔جیسے مرد روتے ہیں ،عورتیں اور بچے اسکے برعکس اپنے طریقے سے روتے ہیں۔خاص طور پر دنیا بھر میں رونے کے وقت عورتیں عجیب وغریب انداز میں روتی ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ عورتوں کو ان کے رونے کے انداز سے پہچانا جاسکتا ہے کہ کس کا کس قوم،نسل یا ملک سے تعلق ہے۔کون سے ملک میں عورتیں کس انداز میں روتی ہیں آپ بھی جانئے۔ 

عرب کی خواتین: چہرہ ڈھانپ کر روتی ہیں۔

عراق کی خواتین: چہرے کو دونوں ہاتھوں میں چھپا کر اور بازو پھیلا کرروتی ہیں۔

اٹلی کی خواتین: اپنے سر کو دوسرے کے کندھے پر رکھ کر روتی ہیں۔

امریکہ کی خواتین: سر کو گھٹنے پر مار کر روتی ہیں۔

جرمنی کی خواتین: چہرے پر غمگین کیفیت طاری کرلیتی ہیں۔

جاپانی خواتین: چیخ چنگھاڑ کر روتی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی خواتین: آنسو بہانا پسند نہیں کرتیں، صرف رونی صورت بناتی ہیں۔

بھارتی خواتین: بال بکھیر کر اور بین کرکے روتی ہیں،دنیا میں سب سے خوفناک رونے کا انداز بھارتی ناریوں کا ہے۔

پاکستانی خواتین: دھاڑیں مارکر اور بین کرکے روتی ہیں اور ان کی دلدوز چیخیں سن کر دوسرے لوگ بھی روتے ہیں ۔ کسی مرگ پر دیہاتی خواتین ایک دوجے کے گلے لگ کر بین کرتی ہیں۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس