”پاکستانی حکومت نے مجھ پر۔۔۔“فیملی سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کا ایسا بیان سامنے آگیاکہ بھارتی میڈیا بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے گا

”پاکستانی حکومت نے مجھ پر۔۔۔“فیملی سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کا ایسا ...
”پاکستانی حکومت نے مجھ پر۔۔۔“فیملی سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کا ایسا بیان سامنے آگیاکہ بھارتی میڈیا بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بھارتی عوام کو واضح کیا ہے کہ وہ بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہے اور پاکستان میں اس پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا ۔کلبھوشن یادیو کے اس بیان کے بعد اس پر تشدد کا واویلا مچانے والے بھا رتی میڈ یاکو منہ کی کھانا پڑ گئی ۔ دفتر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ والدہ سے ملاقات کرانے پر پاکستان کا شکر گزار ہوں ، میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں تاہم مجھے افسوس ہے کہ وہ بہت خوفزدہ تھیں۔کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں لیکن یہ لوگ میرے انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کو کیوں جھٹلا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے 25دسمبر کو کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کرائی تھی جس کے بعد بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ برا سلوک کیا گیا اور کلبھوشن یادیو کو تشدد کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔تاہم اب کلبھوشن یادیو کے اس ویڈیو پیغام کے بعد بھارتی میڈ یا کا جھوٹ سب کے سامنے آگیا ہے ۔
لائیو چینلزدیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -