پاکستان کا دفاع مضبوط ،خدشہ ہے امریکاکوئی غیرمعمولی حرکت نہ کردے،وزیر دفاع خرم دستگیر

پاکستان کا دفاع مضبوط ،خدشہ ہے امریکاکوئی غیرمعمولی حرکت نہ کردے،وزیر دفاع ...
پاکستان کا دفاع مضبوط ،خدشہ ہے امریکاکوئی غیرمعمولی حرکت نہ کردے،وزیر دفاع خرم دستگیر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خرم دستگیرنے کہا ہے کہ پاکستان کادفاع مضبوط ہے، امریکاکی متوقع شرارت کاسامنا کرنے کیلئے تیار ہیں،میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر کا کہناتھا کہ ساری صورتحال کاتجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، ٹھنڈے دل ودماغ کے ساتھ معاملات پرغورکررہے ہیں،خدشہ ہے امریکاکوئی غیرمعمولی حرکت نہ کردے۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ ٹیلرسن اورمیٹس نے سفارتی آداب کے مطابق گفتگو کی،ٹیلرسن اورمیٹس کے بیان میں دھمکی کاعنصرنہیں تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد