پاک بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کاعمان کا خیر سگالی و تربیتی دورہ

پاک بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کاعمان کا خیر سگالی و تربیتی دورہ
پاک بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کاعمان کا خیر سگالی و تربیتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس رسد گار ، راہ نَوَرد اور آبدوز حرمت نے عمان کا خیر سگالی و تربیتی دورہ کیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ فلوٹیلا کی کمانڈ کمانڈر سب میرینز کموڈور الطاف حسین نے کی، مشن کمانڈر اور پاک بحریہ کے جہازوں اور آبدوز کے کمانڈنگ آفیسرز نے عمان کی بحریہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے نیول و دفاعی اتاشیوں، سلطان آرمڈ فورسز کے آفیسرز اوررائل عمان نیوی کے آفیسرز و جوانوں نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں اضافے اور دو طرفہ تعلقات کو مزیدبہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔