گن پوائنٹ پر نوجوان کے کپڑے اتروا کر ویڈیو بنالی

گن پوائنٹ پر نوجوان کے کپڑے اتروا کر ویڈیو بنالی
گن پوائنٹ پر نوجوان کے کپڑے اتروا کر ویڈیو بنالی

  

حافظ آباد (ویب ڈیسک) گن پوائنٹ  پر مبینہ طورپر راہ چلتے نوجوان کی سرعام کپڑے اتروا کر ویڈیو بنالی گئی جس پر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ محمد آفاق مظہر ولد مظہر اقبال سکنہ ذپووالی گلی کسوکے روڈ نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ میڈیکل سٹور پر کام کررہا تھا کہ اس کے دوست سکندر وڑائچ کا فون آیا تو یہ اس کے پاس چلا گیا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

سکندر وڑائچ نے کہا کہ اس کو دوست کے گھر چھو آﺅ وہ سکندر کو دوست کے گھر چھوڑ کر آرہا تھا کہ راستہ میں ملک حسن اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے اس کو روک کر غلیظ گالیاں دینا شروع کردیں اور پستول تان کر کہا کہ اپنی پینٹ اتارو اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بناتا تھا اور جیب سے 10ہزاسر تین سو روپے بھی نکال لئے۔ شاہراہ عام ہونے کی وجہ سے لوگوں نے منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی، پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /حافظ آباد