مشیر سلامتی نے بھارت کو بتادیا ہم ہرحد پار کرسکتے ہیں، ٹرمپ کی بے وقوفی والی بات میں کوئی شک نہیں: عبداللہ حمید گل

مشیر سلامتی نے بھارت کو بتادیا ہم ہرحد پار کرسکتے ہیں، ٹرمپ کی بے وقوفی والی ...
مشیر سلامتی نے بھارت کو بتادیا ہم ہرحد پار کرسکتے ہیں، ٹرمپ کی بے وقوفی والی بات میں کوئی شک نہیں: عبداللہ حمید گل

  

لاہور (ویب ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے رہنما اور سابق جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں پاکستان کے مشیر قومی سلامتی امور جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے اپنے ہم منصب پر واضح کردیاکہ اگر حالات کو خراب کیا گیا تو پاکستان کسی بھی حد یا لمٹ کو پارکرسکتا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بارےمیں تاریخ لکھی جارہی ہے دنیا کی سب سے بڑی طاقت نے مختصر عرصہ میں حکومت کرکے سب سے زیادہ ذلت و رسوائی کمائی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے ایک بہت اچھی بات کہی کہ ”وہ بے وقوف ہیں“ اور اس میں کوئی شک نہیں، امریکہ کو افغانستان میں بری طرح شکست ہوئی ہے اور اس کا ملبہ اب پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ امریکہ کے جرنیل کرپٹ اور نااہل ہیں، امداد بند کرنے سے عوام کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، پہلے بھی جو قرضے لئے گئے ہیں وہ ہم پر خرچ نہیں ہوئے، ان سے حکمرانوں نے اپنے محل اور گاڑیاں تیار کروائی ہیں، غریب کے پاس تو پہلے ہی بجلی، پانی، گیس نہیں ہے اگر امداد بند بھی کردی جائے تو عوام پاکستان کے ساتھ ہے۔ پاکستان ایک نیوکلیئر ملک ہے اور نیوکلیئر کو صرف بھارت کے نام سے منسوب نہیں کیا گیا ، ریاست اسرائیل کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ کوئی مائی کا لعل پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، لیکن امریکہ نے شروع سے ہی پاکستان کے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں۔

”ایسا لگ رہا تھا جیسے میری والدہ کو جہاز پر مار پیٹ کر لا یا گیا ہو اور ۔۔۔“والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کا پہلا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ،ایسی بات کہہ دی کہ مودی سرکار کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے آگیا

انہوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے جنیوا کے اندر جو نقشے لگوائے گئے تھے وہ بھارت نے نہیں امریکہ نے لگوائے تھے لیکن بھارت نے ان کا پورا ساتھ دیا۔ امریکہ نے ہمارے بیانات کے قول و فعل میں تضاد دیکھ کر ہماری کمزوری پکڑلی ہے جس کی بنا پر ایسا احمقانہ بیان دیا ہے ، کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد کا نام دے کر پاکستان پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے۔ جس میں 360 ملین ڈالر دئیے گئے اور باقی 360 ملین ڈالر مشروط کردئیے گئے۔ ضیاءالحق نے 360 ملین ڈالر کی امداد امریکہ کے منہ پر ماردی تھی یہ کہہ کر ہمیں ان مونگ پھلی کے چھلکوں کی ضرورت نہیں اور شمالی کوریا اس کی بڑی مثال ہے۔ پاکستان 22 کروڑ عوام کا نیوکلیئر ملک ہے۔ جب امریکہ کو جواب دینے پر آیا تو ان کا بغل بچہ اسرائیل اور بھارت بھی نہیں بچے گا۔ امریکہ بچوں کی طرح پیچھے سے وار نہ کرے سامنے کھڑا ہوکر مقابلہ کرے، امریکہ ہی وہ ملک ہے جہاں 50ہزار سالانہ قتل، 48 فیصد بغیر شادیوں کے رہ رہی ہیں اور اسی ملک میں ایک گھنٹہ لائٹ جانے پر سب سے زیادہ ریپ، چوریاں اور ڈاکے ہوئے۔ کل ہم نے نیشنل سکیورٹی کی میٹنگ میں سفیر اعتزاز چودھری کو بلایا ہے اور امریکہ کے متعلق ردعمل تیار کریں گے، ہم امریکہ کے قانون کو نہیں مانتے، ہم اللہ کے قانون کو مانتے ہیں۔ پاکستان کو ڈٹ کر امریکہ کا جواب دینا ہوگا۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور