ملکی وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے،جلد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے گا،ایاز صادق

ملکی وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے،جلد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ...
ملکی وقار کو مجروح نہیں ہونے دیں گے،جلد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ایک اور اجلاس بلایا جائے گا،ایاز صادق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا،اجلاس میں امریکی صدر کے پاکستان کیخلاف بیانات کا جائزہ لیا گیا اورآئندہ ہفتے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ امریکی صدرکے بیان پرمتوازن جواب دیناچاہئے،اجلاس میں مختلف تجاویز آئیں جن پر غور کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ جلدکمیٹی کاایک اوراجلاس طلب کیاجائےگا،آئندہ اجلاس کے بارے میں جلد آگاہ کردیں گے، ممکن ہے یہ اجلاس 11 یا 12 جنوری کوہو، آئندہ اجلاس میں عسکری قیادت کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں پاکستان کےخلاف بیانات کاجائزہ لیاگیا،پاکستان کومتوازن اورمضبوط جواب دینا چاہئے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وقارکومجروح نہیں ہونے دیں گے،امریکی صدرکے بیان پرمتوازن جواب دیناچاہئے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی تھی،اجلاس میں وزرائے خارجہ،دفاع،قومی سلامتی کے مشیراجلاس میں آئے،آج کے اجلاس میں تمام معاملے کو سمجھنے کی کوشش کی گئی اورآئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی،سردار ایاز صادق نے کہا کہ تمام جماعتیں قومی سلامتی پرمتحد و متفق ہیں،چیلنجزبہت حساس ہیں لہٰذاگفتگومیں احتیاط برتیں گے،انہوں نے کہاکہ کچھ سوالات تھے جن کے جواب سے صورتحال کلیئرہوگی،آج جو سوالات اٹھائے گئے فالواپ میٹنگ میں دیکھاجائے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...