اور اب دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، دولہا کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اور اب دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، دولہا کون ہے؟ تفصیلات ...
اور اب دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، دولہا کون ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی خبریں ابھی ختم نہیں ہوئیں کہ بالی ووڈاداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کی خبر بھی آگئی اور وہ ممکنہ طورپر اپنی سالگرہ کے موقع پر سری لنکا میں جا کر منگنی جارہی ہیں ، یادرہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اٹلی میں شادی کی تھی ۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈانڈسٹری سے اب ایک اور جوڑی نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے ، دونوں کے درمیان اختلافات کی خبروں کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ دپیکا اور رنویر سنگھ نے منگنی کرنے کا فیصلہ کرلیا، دونوں اس وقت سری لنکا میں موجود ہیں اور افواہ ہے کہ جوڑا اب باضابطہ طورپر ایک دوسرے کیساتھ انگوٹھی کے تبادلے کا فیصلہ کرچکا ہے ، دونوں کا گزشتہ پانچ سال سے تعلق ہے اور دپیکا کی سالگرہ یعنی 5جنوری کو باقاعدہ منگنی کریں گے ۔

اس ضمن میں رنویر یا دپیکا کی ٹیم میںسے کسی نے کوئی موقف نہیں دیا لیکن دھواں آگ کے بغیر ہی نہیں ہوسکتا، اگر یہ سچ ہوا تو کل تصاویر و ویڈیو ز سامنے آجائیں گی ، اچھے کی امید کرنی چاہیے ۔

مزید : تفریح