ملتان میں پاک فوج نے ایسی عمارت بنا ڈالی کہ نوجوان نسل کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی یہ کوئی میوزیم وغیر ہ نہیں بلکہ ۔۔۔ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

ملتان میں پاک فوج نے ایسی عمارت بنا ڈالی کہ نوجوان نسل کی خوشی کی انتہا نہ رہے ...
ملتان میں پاک فوج نے ایسی عمارت بنا ڈالی کہ نوجوان نسل کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی یہ کوئی میوزیم وغیر ہ نہیں بلکہ ۔۔۔ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )بے شک تعلیم کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی زیور ہوتی ہے اور اس زیور کے باعث ہی قومیں ترقی کی راہ پر چلتی ہے لیکن پاکستان میں تعلیم کا نظام مثال کے قابل نہیں ہے لیکن روز بہ روز بہتری کی جانب بڑھ رہاہے اور امید ہے کہ جلد ہی پاکستان کا کوئی بچہ بھٹے پر کام یا محنت مزدوری نہیں بلکہ تعلیم کیلئے سکول جایا کرے گا ، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پاک فوج بھی بے انتہاکوششیں کر رہی ہے اور ملتان میں بنائی جانے والی لائبریری اس کی سب سے بڑی مثال ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے کتابوں سے محبت کرنے والوں کو ملتان میں انتہائی شاندار اور خوبصورت ’ گریژن پبلک لائبریری ‘ قائم کر کے بڑا تحفہ دے دیاہے جو کہ جلد ہی کھول دی جائے گی ۔لائبریری کی عمارت کو انتہائی خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا گیاہے جس میں 2 لاکھ سے زائد کتابوں کا ذخیرہ موجود ہو گاجس سے پاکستانی تعلیم حاصل کر سکیں گے ۔گریژن پبلک لائبریری کا مقصد ملتان کے ادب ،تاریخ اور ثقافت کو محفوظ کرناہے ۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

ملتان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق احمد ندیم اعلان کیاکہ یہ لائبریری 14 اگست کو کھول دی جائے گی ،ان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ لائبریری شہر کی نوجوان نسل کیلئے اتنہائی پرکشش ثابت ہو گی اور یہ مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے امیدواروں کو بہت مدد فراہم کرے گی ۔لائبریری کے اندر بچوں ،خواتین ،خصوصی بچوں اور شہریوں کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس