آمدن سے زائد اثاثے ،چیئرمین نیب نے صوبائی وزیر بلوچستان عبید جان سمیت سندھ کے اہم افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

آمدن سے زائد اثاثے ،چیئرمین نیب نے صوبائی وزیر بلوچستان عبید جان سمیت سندھ ...
آمدن سے زائد اثاثے ،چیئرمین نیب نے صوبائی وزیر بلوچستان عبید جان سمیت سندھ کے اہم افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے بلوچستان اور سندھ سے ملنے والی کرپشن کی 4 شکایات ملنے پر نیب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا ،چیئرمین نیب نےمعتلقہ حکام  کو صوبائی وزیر بلوچستان عبید اللہ جان،سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی  ،ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر مجیب الرحمان  اور صوبائی سیکرٹری صحت سندھ  کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا، بلوچستان اسمبلی کے وزیر عبید اللہ جان بابت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری پر امن ریلی لاٹھی چار ج کیا گیا،حلیم عادل اور مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایاگیا:عارف علوی

نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز‘‘ کے مطابق چیئرمین نیب نے بلوچستان اسمبلی کے وزیر عبید جان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے پر نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر نے دبئی، بلوچستان، ملتان، کراچی اور بنگلادیش میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں بنائیں۔چیئرمین نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور سہیل جمالی کے خلاف محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضے کی شکایت کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔ سابق آئی جی سندھ نے محکمہ ریونیو کے افسران سے مل کر مبینہ طور پر 2500 ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہے۔چیئرمین نیب نے ایڈیشنل آئی جی بلوچستان ڈاکٹر مجیب الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی شکایت کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔ ڈاکٹر مجیب الرحمان پر پولیس کے فنڈز میں خورد برد، سرکاری پٹرول اور گاڑیوں کی مرمت میں غبن کا الزام ہےجبکہ انہوں نے اپنے اختیارات کا بھی ناجائز استعمال کیا ہے ۔چیئرمین نیب نے سیکرٹری صحت کے خلاف ملنے والی کرپشن کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے نیب کے صوبائی آفس کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے ۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں

مزید : قومی