ہندو پنڈت نے مردانہ طاقت سے گاڑی چلا کر دکھادی، دنیا والوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے سرکس میں دانتوں سے بھاری بھرکم اشیاءاٹھانے اور گاڑیاں کھینچنے کے مظاہرے تو بہت دیکھے ہوں گے لیکن بھارت میںایک ہندوپنڈت نے اپنے جسم کے ایک ایسے حصے سے گاڑی کھینچنے کا مظاہرہ کر ڈالا ہے کہ سن کر ہی مردوں کے اوسان خطا ہو جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس سادھو نے بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ آباد میں2جنوری سے جاری ماگھ میلے میں جسم کے مخصوص حصے کے ساتھ منی ٹرک کھینچنے کا مظاہرہ کیا۔ سینکڑوں لوگ اردگرد کھڑے سادھو کا یہ مظاہرہ دیکھ رہے تھے۔
ماگھ میلہ ہر چند سال بعد منعقد ہوتا ہے جس کی تاریخ کا اعلان ہندوپنڈت ستاروں کی چالوں کو دیکھ کر کرتے ہیں اور یہ 45دن تک جاری رہتا ہے۔ یہ میلہ الٰہ آباد کے قریب اس مقام پر ہوتا ہے جہاں گنگا، جمنا اور سرسوتی تینوں دریاﺅں کا سنگم ہوتا ہے۔ ان 45دنوں میں کئی تقریبات ہوتی ہیں اور سادھو اسی نوع کے عجیب وغریب مظاہرے بھی کرتے ہیں۔چند سال قبل اسی میلے میں رادھے شیام پرجاپتی نامی سادھو نے مسلسل 8گھنٹے بے حس و حرکت کھڑے رہ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا اور اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا۔