چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کرے گا: چینی وزیر اعظم

چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کرے گا: چینی وزیر اعظم
چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے کوشش کرے گا: چینی وزیر اعظم

  


بیجنگ (آ ئی این پی )چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کرے گا ،مارکیٹ میں داخلے کو کنٹرول کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو محدود نہ کریں، کاروباری اداروں کی طرف سے ادا کردہ فیس منسوخ کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ایگزیکٹیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی کی چیانگ کا کہناتھا کہ انتظامیہ کو بہتر بنانے کے لئے نگرانی کے عمل کو فروغ دینے اور بہتر سروس کی پیشکش میں بہت زیادہ کوششیں کی جانی چاہئیں ۔بین الاقوامی طور پر مسابقتی کاروباری ماحول میں ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ ایک جیسا برتاو اور منڈی کے اداروں اور سماجی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا پڑے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری اداروں کی طرف سے ادا کردہ فیس کو کٹ لگانے یا منسوخ کرنے کے لئے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...