ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتا تو ان کی اہلیہ میلانیا کی آنکھوں میں آنسو آگئے، یہ خوشی کے نہیں بلکہ غم کے تھے کیونکہ وہ۔۔۔ ٹرمپ کا بڑا راز بے نقاب ہوگیا

ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتا تو ان کی اہلیہ میلانیا کی آنکھوں میں آنسو آگئے، یہ ...
ٹرمپ نے صدارتی الیکشن جیتا تو ان کی اہلیہ میلانیا کی آنکھوں میں آنسو آگئے، یہ خوشی کے نہیں بلکہ غم کے تھے کیونکہ وہ۔۔۔ ٹرمپ کا بڑا راز بے نقاب ہوگیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں جب ڈونلڈٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے مابین صدارتی دوڑ چل رہی تھی تو ایک دنیا تھی جو ڈونلڈٹرمپ کو آئندہ امریکی صدر کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتی تھی، جو ان کے صدر بننے پر بہت ناخوش اور صدمے سے دوچار تھی۔ اب ان ناخوش اور صدمے سے دوچار کروڑوں لوگوں میں شامل ایک ایسی خاتون کا انکشاف ہوا ہے کہ سن کر آپ کو ایک اور شدید جھٹکا برداشت کرنا پڑ جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ڈونلڈٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ تھیں۔ وہ بھی نہیں چاہتی تھیں کہ ٹرمپ صدر بنے، اور جب ان کی جیت کا اعلان ہوا تو میلانیا زاروقطار رونے لگ گئیں۔

آپ کو یہ کینیڈین شخص تو یاد ہوگا جسے پاک فوج نے طالبان کے قبضے سے چھڑایا تھا؟ اس کے ساتھ کینیڈین پولیس آج کل کیا کررہی ہے، جان کر شاید آپ بھی پریشان ہوجائیں

رپورٹ کے مطابق یہ چشم کشا انکشاف مصنف مائیکل وولف نے اپنی نئی کتاب ”فائر اینڈ فیوری: اِن سائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاﺅس“ (Fire and Fury: Inside the Trump White House)میں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ”جب ڈونلڈٹرمپ امریکہ کی صدارتی دوڑ جیتے تو میلانیا کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔ یہ آنسو خوشی کے نہیں تھے، بلکہ وہ کسی بھی صورت امریکہ کی خاتون اول نہیں بننا چاہتی تھیں اور انہیں باقی دنیا کی طرح یقین تھا کہ ٹرمپ یہ الیکشن نہیں جیت پائیں گے لیکن باقی دنیا کی طرح انہیں بھی ان کی جیت پر شدید دھچکا لگا، چنانچہ وہ ضبط نہ کر سکیں اور رونے لگ گئیں۔“

مائیکل وولف نے لکھا ہے کہ ”خود ڈونلڈٹرمپ کو بھی اپنی جیت کا یقین نہیں تھا اور انہوں نے ہی میلانیا کو بھی یقین دہانی کرا رکھی تھی کہ وہ کبھی صدر نہیں بن پائیں گے، بلکہ وہ یہ کام کسی اور مقصد کے لیے کر رہے تھے۔ مقصد یہ تھا کہ اس انتخابی مہم کی وجہ سے ان کی بیٹی ایوانکا اور اس کا شوہر جیرڈ کشنر بین الاقوامی شخصیات بن جائیں گی اور خود بھی عالمی سطح پر معروف ہو جائیں گے۔ اس شہر ت سے انہیں کاروباری و دیگر حوالوں سے بے بہا فوائد حاصل ہوں گے۔ تاہم غیرمتوقع طور پر ڈونلڈٹرمپ جیت گئے۔“ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس اور میلانیا ٹرمپ کی طرف سے کتاب میں فراہم کردہ بیشتر معلومات کی سختی سے تردید کی ہے۔ میلانیا کی طرف سے رونے کی بھی تردید کی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی