وائٹ ہاﺅس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا علیحدہ علیحدہ بیڈرومز میں سوتے ہیں اور امریکی صدر اپنے کمرے کو تالہ لگا کر رکھتے ہیں کیونکہ۔۔۔ وہ بات سامنے آگئی جو ٹرمپ کسی کو نہیں بتانا چاہتے تھے

وائٹ ہاﺅس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا علیحدہ علیحدہ بیڈرومز میں ...
وائٹ ہاﺅس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا علیحدہ علیحدہ بیڈرومز میں سوتے ہیں اور امریکی صدر اپنے کمرے کو تالہ لگا کر رکھتے ہیں کیونکہ۔۔۔ وہ بات سامنے آگئی جو ٹرمپ کسی کو نہیں بتانا چاہتے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی ناراضگی اور ایک دوسرے کے ہاتھ جھٹکنے کے کئی واقعات کیمروں کی آنکھیں دنیا کو دکھا چکی ہیں اور اب ایک امریکی مصنف نے ان کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مصنف مائیکل وولف نے اپنی کتاب ”فائر اینڈ فیوری: اِن سائیڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاﺅس“ (Fire and Fury: Inside the Trump White House) میں انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا وائٹ ہاﺅس میں الگ الگ بیڈرومز میں سوتے ہیں اور ٹرمپ نے اپنے کمرے کو تالا بھی لگا رکھا ہے۔

چین نے بھارت کے سمندر میں بھی کیمرے لگا رکھے ہیں، بھارت میں شدید خوف وہراس پھیل گیا
مصنف کے مطابق ٹرمپ نے اپنے کمرے کو تالا امریکی خفیہ ایجنسیوں کی وجہ سے لگارکھا ہے۔صدر ٹرمپ اور میلانیا امریکہ کے سابق صدر جان ایف کینیڈی اور ان کی اہلیہ ہکابی سینڈرز کے بعد پہلا جوڑا ہیں جو وائٹ ہاﺅس میں الگ الگ سوتے ہیں۔جان ایف کینیڈی امریکہ کے 35ویں صدر تھے جو 1961ءسے 1963ءمیں قتل ہونے تک عہدے پر رہے۔اس کتاب کے لیے مصنف کو وائٹ ہاﺅس کی اندرونی باتیں وائٹ ہاﺅس کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے بتائی ہیں۔ اپنے راز افشاءکرنے پر ڈونلڈٹرمپ سٹیو بینن پر انتہائی مشتعل ہیں اور انہوں نے آئندہ وائٹ ہاﺅس میں ہونے والی تقریبات میں سٹیو کو سماجی طور پر بلانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔