شادی شدہ آدمی کے ایک رقاصہ سے تعلقات قائم ہوگئے لیکن پھر ایک دن ذہن میں ایسا خیال آگیا کہ اس کا گلا ہی کاٹ ڈالا، ایسا کیا خیال آگیا؟ جان کر ہر شخص ہکا بکا رہ جائے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شادی شدہ آدمی کے ایک ماڈل اور رقاصہ کے ساتھ تعلقات قائم ہو گئے لیکن ایک روز اس کے ذہن میں ایسا خیال آیا کہ لڑکی کا گلہ کاٹ کر اسے مارڈ الا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق پرتیش پٹیل نامی 30سالہ ملزم کو خیال آیا کہ جیوتی سرجیت سنگھ نامی اس رقاصہ کے کسی اور کے ساتھ بھی تعلقات ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ اس نے اس خیال پر ہی درانتی سے جیوتی کا گلہ کاٹ دیا۔
معروف اداکارہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی
رپورٹ کے مطابق ملزم نے جیوتی کو ریاست گجرات کے شہر سورت کے قریب ایک گاﺅں میں واقع اپنے فارم پر بلایا اور وہاں اس کی جان لے لی۔ جیوتی ممبئی میں ایک بار میں ڈانس کرتی تھی اور پارٹ ٹائم ماڈلنگ کرتی تھی۔دونوں کی ملاقات اسی بار میں ہوئی تھی جہاں جیوتی کام کرتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ”جیوتی اور پٹیل کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس میں پٹیل نے اس پرکسی اور مرد سے مبینہ تعلقات کا الزام عائد کیا اور جھگڑا بڑھنے پر اسے قتل کر دیا۔“ اس موقع پر پٹیل کا ڈرائیور سندیپ سنگھ اور اس کی بیوی بھی موجود تھے جو موقع سے فرار ہو گئے اور سیدھا پولیس کے پاس جا کر واقعے کی اطلاع دے دی۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔