ہائی کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں سموگ کمیشن تشکیل دے دیا گیا

ہائی کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں سموگ کمیشن تشکیل دے دیا گیا
ہائی کورٹ کے حکم پر ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں سموگ کمیشن تشکیل دے دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں سموگ کمیشن تشکیل دے دیا ہے ۔لاہور سموگ کمیشن کا پہلا اجلاس 5 جنوری کو طلب کر لیا گیاہے۔

لاہور سموگ کمیشن کے ممبر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین کی جانب سے سموگ کمیشن کے پہلے اجلاس کے لئے کمیشن کے تمام ممبران کو مراسلے بھجوا دیئے گئے ہیں، مراسلے کے مطابق لاہور سموگ کمیشن کا چیئرمین ڈاکٹر پرویز حسن کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انوار حسین، شیراز ذکاءایڈووکیٹ، بیرسٹر سارہ بلال ، علی حبیب ، سیکرٹری ماحولیات، سیکرٹری صحت اور لاہور ہائیکورٹ بار کا نامزد نمائندہ لاہور سموگ کمیشن کے رکن ہیں، 5جنوری کو لاہور سموگ کمیشن کے اجلاس میں عدالتی حکم کی روشنی میں سموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھانے کے حوالے سے جائزہ لینے کے بعد رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کی جائے گی ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور