بیماری کی وجہ سے اسامہ بن لادن کی موت ہوگئی

بیماری کی وجہ سے اسامہ بن لادن کی موت ہوگئی
بیماری کی وجہ سے اسامہ بن لادن کی موت ہوگئی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موت کی خبر نے دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ اب ایک بار پھر بیماری کی وجہ سے اسامہ بن لادن کی موت کی خبر آ گئی ہے لیکن یہ اسامہ بن لادن القاعدہ کے سربراہ نہیں بلکہ ان کے پوتے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کا یہ پوتا ان کے بیٹے حمزہ بن لادن کی اولاد میں سے ہے اور اس کا نام بھی اسامہ بن لادن ہی تھا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھا اور گزشتہ دنوں اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔

آئندہ عورتوں کے ساتھ یہ کیا تو ہم سے برا کوئی نہ ہوگا، یورپی ملک نے پہلی مرتبہ خواتین کے لئے ایسا قانون متعارف کروادیا کہ مرد پریشان

رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے میڈیا پلیٹ فارم ’گلوبل اسلامک میڈیا فرنٹ‘ نے حمزہ بن لادن کا ایک خط شائع کیا ہے جس سے ان کے بیٹے اسامہ کی بیماری کے باعث موت کا انکشاف ہوا ہے۔ اس خط میں انہوں نے اپنے بیٹے کو ’ہیرو‘ قرار دیا ہے اور لکھا کہ وہ اکثر ایسے کھیل کھیلتا تھا جن میں آخر میں وہ شہید ہو جاتا تھا۔ وہ بچپن ہی سے بہت بہادر تھا اور شہادت پانا چاہتا تھا۔“خط میں حمزہ بن لادن نے اپنے آپ سے اور اپنے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور اپنے بیٹے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔تاہم اس خط میں متوفی کی عمر کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

مزید : بین الاقوامی