’شراب پینے والوں کی یہ چیز ہمیشہ کے لئے خراب ہوجاتی ہے‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے شراب پینے کا ایسا نقصان بتادیا کہ جان کر غیر مسلم بھی اسلام پر ایمان لے آئیں

’شراب پینے والوں کی یہ چیز ہمیشہ کے لئے خراب ہوجاتی ہے‘ تازہ تحقیق میں ...
’شراب پینے والوں کی یہ چیز ہمیشہ کے لئے خراب ہوجاتی ہے‘ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے شراب پینے کا ایسا نقصان بتادیا کہ جان کر غیر مسلم بھی اسلام پر ایمان لے آئیں

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاشبہ شراب ام الخبائث ہے جو ہر طرح کی اخلاقی برائیوں کے ساتھ ساتھ کئی مہلک بیماریوں کا بھی سبب بنتی ہے اور انہی وجوہات کی بناءپر اسلام نے اسے حرام قرار دیا۔ اب سائنسدانوں نے بھی نئی تحقیق میں اس کے ایسے نقصانات بتا دیئے ہیں کہ سن کر غیرمسلم مشرف بہ اسلام ہو جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ”شراب نوشی کی عادت انسان کے جینز اور ڈی این اے کو ہمیشہ کے لیے تباہ کر دیتی ہے جس سے آدمی کئی طرح کے جان لیوا کینسر کا شکار ہو جاتا ہے اور موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔“

’بائبل میں موجود اس جملے کے مطابق 2018ءکی اس تاریخ کو قیامت آئے گی‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا، کیا جملہ ہے؟ جان کر دنیا کانپ اُٹھی

کینسر کے کئی ہزار مریضوں پر تحقیق کے بعدمیڈیکل ریسرچ کونسل لیبارٹری آف مالیکیولر بیالوجی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ شراب پینے سے آدمی کے خلیے پاگل اور خبطی ہو جاتے ہیں اور کوئی بھی کام معمول کے مطابق سرانجام نہیں دیتے۔یہ نقصان بالآخر منہ، گلے، جگر، بڑی آنت، مقعد اور چھاتی سمیت کئی طرح کے کینسر پر منتج ہوتا ہے۔ شراب پینے سے جسم میں ایک زہریلا کیمیکل پیدا ہوتا ہے جس کا نام Acetaldehydeہے۔ یہ کیمیکل ہمارے جسم کے بنیادی خلیات کو تباہ کرتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن پروفیسر لنڈا بولڈ کا کہنا تھا کہ ”کینسر کے کئی مریضوں میں اس کی وجہ شراب نوشی تشخیص ہوئی جس کے بعد ہم نے اس تحقیق پر کام شروع کیا۔ اکٹھے کیے گئے اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں کینسر کے باعث ہونے والی اموات میں سے 6فیصد کو کینسر شراب نوشی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔ صرف برطانیہ میں سالانہ 12ہزار افراد شراب نوشی کی وجہ سے کینسر کا شکار ہو رہے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ


loading...