اپیل کے حق والے تنازعات پر رٹ درخواست کے ذریعے ہائی کورٹ سے دادرسی طلب نہیں کی جاسکتی:جسٹس عائشہ اے ملک

اپیل کے حق والے تنازعات پر رٹ درخواست کے ذریعے ہائی کورٹ سے دادرسی طلب نہیں ...
اپیل کے حق والے تنازعات پر رٹ درخواست کے ذریعے ہائی کورٹ سے دادرسی طلب نہیں کی جاسکتی:جسٹس عائشہ اے ملک

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ایسے معاملات جن میں اپیل کا حق دیا گیا ہو پر دادرسی کے لئے رٹ درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ آبزرویشن شاہ جمال میں ٹیکس نادہندہ سکول کو سیل کرنے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے دی ۔

فاضل جج نے رشید رندھاوا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ جمال کے علاقے میں یوسف سکول کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا ،ایکسائز کی جانب سے ٹیکس وصولی کے غیر قانونی نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں، دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سکول بند کرنے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے،نوٹس معطل کرنے اور سکول ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے ، دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ڈی جی ایکسائز اپیل پر فیصلہ کر چکے ہیں، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور