ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کے تازہ ویڈیو پیغام پر بھارت نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ تفصیل جان کر ہی مودی سرکار کی بوکھلاہٹ دنیا پر آشکار ہو جائے گی

ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کے تازہ ویڈیو پیغام پر بھارت نے ایسا بیان جاری ...
ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کے تازہ ویڈیو پیغام پر بھارت نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ تفصیل جان کر ہی مودی سرکار کی بوکھلاہٹ دنیا پر آشکار ہو جائے گی

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے ہر بڑے واقعہ میں بھارت کے ملوث کے مصدقہ ثبوتوں کے باوجود ہندوستان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے ،انڈین خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادو کے اعترافات نے تو بھارت کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا تاہم مودی سرکار ہے کہ اب بھی عالمی سطح پر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ،کلبھوشن یادو کی اپنی ماں اور بیوی سے ہونے والی ملاقات کے بعد منظر عام پر آنے والی تازہ ویڈیو پیغام پر بھارتی ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ہندوستان نے انڈین جاسوس کے ایک بار پھر اعتراف جرم کوپاکستان کو پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کی تازہ ویڈیو دیکھ کر انہیں کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ اس میں کوئی معتبریت نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:”پاکستانی حکومت نے مجھ پر۔۔۔“فیملی سے ملاقات کے بعد کلبھوشن یادیو کا ایسا بیان سامنے آگیاکہ بھارتی میڈیا بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے گا

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستانی دفتر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کلبھوشن یادو کے زبردستی بنائے گئے ویڈیو پیغامات دکھانے کی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے ،حالانکہ وقت آ گیا ہے کہ وہ اس بات کا ادراک کرلے کہ ایسے پروپیگنڈوں کا کوئی اعتبار نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو کچھ دکھایا ہے وہ اس قابل بھی نہیں ہے کہ اس پر رائے زنی کی جائے،پاکستان کو بہتر مشورہ یہی دیا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی ان ذمہ داریوں کو پورا کرے جو بین الاقوامی طور پر عائد کی گئی ہیں،خواہ اس کا تعلق قونصلر تعلقات سے ہو یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گردی سے متعلق قراردادوں سے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے متعلق قراردادنمبر 1267 اور 1373کے مطابق پاکستان کو عمل کرنا چاہئے تاکہ وہ ایک ہندوستانی شہری کے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی سے باز آسکے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی


loading...