نوازشریف کی ساری چیخ وپکارذاتی مفاد کے لئے ہے،سا بق وزیراعظم بھارتیوں کوتحفے بھیجتے ہیں:عمران اسماعیل

نوازشریف کی ساری چیخ وپکارذاتی مفاد کے لئے ہے،سا بق وزیراعظم بھارتیوں ...
نوازشریف کی ساری چیخ وپکارذاتی مفاد کے لئے ہے،سا بق وزیراعظم بھارتیوں کوتحفے بھیجتے ہیں:عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوا زشریف کی ساری چیخ و پکار ذاتی مفاد کے لئے ہے ، وہ تو خود بھارتیوں کو تحفے بھیجتے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے پروگرام’’ آن دی فرنٹ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہناتھاکہ عمران خان 22 کروڑعوام کے لاڈلے ہیں۔ نوازشریف ملک میں سازشیں کرتے رہے اور اب انہیں بھی لگتاہے ان کے خلاف سازش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو عوامی طاقت پر بھروسہ ہی نہیں ہے،ان کی چیخ وپکارذاتی مفاد کے لئے ہے۔میاں صاحب کو آج بحال کردیں سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں